اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی نے پاکستان کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔
پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالیٰ
حضرت آیت اللہ سید حافظ ریاض نقوی دامت برکاتہ
آپ کے برادر بزرگوار اور عزیز دوست جناب حجۃ الاسلام و المسلمین سید نیاز نقوی کی موت دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔
گذشتہ کئی سالوں سے ہم مرحوم سے آشنا تھے، اسلام اور مکتب اہل بیت(ع) کے تئیں ان کے عشق و محبت اور اسلامی انقلاب اور امام کی نسبت ان کے اخلاص و عقیدت سے بخوبی آگاہ ہیں۔
ایران اور پاکستان خصوصا خطہ پنجاب میں ان کی خدمات کو کبھی بھی دوست و احباب بھول نہیں سکتے۔
خداوند عالم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور آپ، مرحوم کی اولاد اور دیگر پسماندگان کو صبر و اجر عنایت فرمائے۔
سید حسن خمینی
خیال رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن اور اہل بیت(ع) اسمبلی پاکستان کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید قاضی نیاز نقوی ۲۹ نومبر ۲۰۲۰ جمعرات کو کرونا بیماری کی وجہ سے قم کے ہسپتال امیر المومنین (ع) میں دم توڑ گئے۔
.................
242